• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پور ادین عقیدہ ختم نبوت کے گرد گھومتاہے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور( وقائع نگار خصوصی )عقیدہ ختم نبوت دین کی اساس اوربنیاد ہے اورپورے کا پورا دین عقیدہ ختم نبوت کے اردگردگھومتا ہے۔ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم،مولانا محبوب الحسن طاہر نے تحفظ ختم نبوت اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاعقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کی جان اور پہچان ہے۔ ،آپ ؐکے بعد جو بھی نبوت کا دعویٰ کرے وہ کذاب،دجال اور مفتری ہے ۔اس عقیدے پر قرآن پاک کی ایک سو آیات اور دو سو سے زائد احادیث دلالت کرتی ہیں۔امت نے سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کیا ۔عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام شفاعت محمدی کے حصول کابہترین ذریعہ اور جنت کا آسان ترین راستہ ہے ۔
تازہ ترین