• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائلی عوام کی پرانی حیثیت بحال اور الگ صوبہ بنایا جائے ‘ نور زمان آفریدی

پشاور(نمائندہ خصوصی)آدم خیل قومی تحریک کے صدر پرنسپل ملک نورزمان آفریدی نے کے پی کے اسمبلی میں فاٹا کے معدنیات کے بارے پاس کردہ بل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کی پرانی حیثیت بحال کی جائے قبائل کیلئے الگ صوبہ بنایا جائےاور قبائل کے وسائل پر قبائل کو اختیار دیاجائے ۔فاٹا کو سالانہ 110 ارب روپے این ایف سی ایواڈ میں تین فیصد حصہ اور کئی میگا پراجیکٹ فوری طورپر شروع کرنے کے وعدے بھولے سے بھی حکمرانوں کی زبان پر نہیں آتے۔ قبائلی عوام کبھی بھی اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ کوئی ان کے رزق کے وسائل پر ڈاکہ ڈالے۔وطن عزیز میں استحصال اور دوسروں کے حقوق پر غاصبانہ قبضے کی روایت اب ختم ہونی چاھئے اور موجودہ حکومت جو انصاف اور جائز حقوق کی بحالی کے نعرے لگاتی ہے پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے کے پسماندہ اور مفلس عوام سے قانون کے نام پر رزق چھیننے کی روک تھام کرے۔آدم خیل قومی تحریک ہر اس کوشش کو ناکام بنائے گی جو قبائیلی عوام کو اندھیرے میں رکھ کر ان کے وسائل پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھتے ہوں۔
تازہ ترین