• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس میں بڑی تعداد میں لیڈی کانسٹیبل کی بھرتیوں کا عمل شروع

کراچی (اسد ابن حسن) سندھ پولیس میں 18 ڈسٹرکٹس میں 1600 سے زائد لیڈی پولیس کانسٹیبل کی بھرتیوں کا عمل شروع کردیا گیا ہے جبکہ پاکستان واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں بھی 68 جونیئر انجینئرز کی بھرتی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس میں بی پی ایس 5میں 1641لیڈی پولیس کانسٹیبل کی بھرتیوں کا فیصلہ ہوا ہے، 18 ڈسٹرکٹس کیلئے کوٹہ مختص کیا گیا ہے جس میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی میں 144، ڈسٹرکٹ ملیر کراچی 69، ڈسٹرکٹ کورنگی 72، ڈسٹرکٹ حیدرآباد 108، ڈسٹرکٹ ٹنڈوالٰہ یار 49، ڈسٹرکٹ ٹنڈو محمد خان 17، ڈسٹرکٹ مٹیاری 31، ڈسٹرکٹ دادو 145، ڈسٹرکٹ جامشورو 79، ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ 68، ڈسٹرکٹ سجاول 20،خ ڈسٹرکٹ سانگھڑ 87، ڈسٹرکٹ نوشہروفیروز 104، ڈسٹرکٹ خیرپور 144، ڈسٹرکٹ لاڑکانہ 132، ڈسٹرکٹ قمبرشہداد کوٹ 111، ڈسٹرکٹ شکارپور 143 اور ڈسٹرکٹ جیکب آباد 118 شامل ہیں۔ اے آئی جی پی عمران قریشی کے مراسلے کے مطابق امیدواروں کے امتحانات پاکستان ٹیسٹنگ سروسز کرے گا۔ ٹیسٹ کی فیس 340 روپے ناقابل واپسی ہوگی۔ قابلیت میٹرک رکھی گئی ہے۔ اقلیتی کوٹہ مختص نہیں کیا گیا ہے۔ ان اضلاع کے ڈومیسائل کو ترجیح دی جائے گی، جہاں اسامیاں خالی ہیں۔ فزیکل ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو تحریری ٹیسٹ میں شامل کیا جائے گا۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 30نومبر ہے۔ دریں اثناء پاکستان واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈبلیو پی ڈی اے) میں بھی 68 جونیئر انجینئرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں سول، پاور، الیکٹریکل، پاور میکینکل اور پاور الیکٹرونکس کی 17/17 فی شعبہ شامل ہیں۔ مذکورہ اسامیوں کے امتحانات بھی پاکستان ٹیسٹنگ سروسز ہی لے گا۔ امیدوار کو 170 روپے ناقابل واپسی فیس جمع کروانی ہوگی۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 3 دسمبر ہے۔

تازہ ترین