• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی بولنگ کو آسٹریلوی کھلاڑیوں نے سراہا ہے، جبکہ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے بھی نسیم شاہ کی تعریف کی ہے۔

پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ 16 سال کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنا حیران کن ہے، جبکہ انہوں نے خود 18 سال کی عمر میں پہلا انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی اسپیڈ اور بولنگ ایکشن


آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ تیز بولنگ کرتے ہیں اور وہ پرجوش کھلاڑی بھی ہیں۔

دوسری جانب مایہ ناز آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ بھی پاکستان کے بولنگ اٹیک سے کافی متاثر نظر آرہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے بولرز کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی عمر 16 سال ہے اور انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف پریکٹس میچز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جمعرات سے برسبین میں شروع ہو رہا ہے۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے تین ٹی20 میچوں کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر سے شکست دی تھی جب کہ ایک میچ بارش کے باعث مکمل نہیں ہو سکا تھا۔

تازہ ترین