• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ حسن کے شعری مجموعے ’’فاصلوں سے ماورا‘‘ کی تقریبِ پذیرائی کا انعقاد

نوٹنگھم(پ ر) کری ایٹو مائنڈز سوسائٹی کے زیرِ اہتمام محترمہ فاطمہ حسن کے لیے نوٹنگھم میں تقریبِ پذیرائی منعقد ہوئی، تنظیم کی بانی فرزانہ خان نے کہا کہ ہماری تنظیم سے وابستہ تمام ارکان و ممبران شعر و ادب اور آرٹ و موسیقی کے شعبوں میں بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں۔ چیئرپرسن فرزانہ خان نے کہا کہ آج کی تقریبِ پذیرائی محترمہ فاطمہ حسن کے چوتھے شعری مجموعے ’’فاصلوں سے ماورا‘‘ کے لیے منعقد کی گئی ہے۔ تقریب میں ان کی شمولیت ہم سب کے لیے باعثِ اعزاز اور اردو زبان و ادب کی جانب متحرک کرنے والی ہے۔ ڈاکٹر فاطمہ حسن نے کری ایٹو مائنڈز سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تنظیم کی سربراہ فرزانہ خان اور ان کی ٹیم کے ارکان کی خدمات کو سراہا اور دیارِ غیر میں تمام مشکلات کے باوجود ادبی و علمی تقریبات منعقد کرنے اور ریڈیو پروگرامز کے ذریعے نوجوان نسل کو اپنی زبان سیکھنے کی جانب رغبت دلانے پر ان کی ستائش کی۔

تازہ ترین