آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار10؍ ربیع الثانی 1441ھ 8؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بلال اشرف نےلڑکی پسند کرلی،جلد شادی کا ارادہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نہایت کم عرصے میں پاکستان فلم انڈسٹری کو پانچ بہترین فلمیں دینے والے اداکار بلال اشرف کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے شادی کے لیے ایک لڑکی پسند کرلی ہے اور جلد ہی اُس سے شادی کرلوں گا۔جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نامور اداکار بلال اشرف نے شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ’ایک لڑکی پسند کرلی ہے، جلد ہی اُس سے شادی کرلوں گا۔‘ تاہم انہوں نے لڑکی کا نام نہیں بتایا ہے۔بلال اشرف نے اب تک کسی ٹی وی ڈرامے میں کام نہیں کیا، وہ بنیادی طور پر فلموں کے اداکار ہیں۔ بلال اشرف کی اب تک کی ریلیز ہونے والی فلموں میں ’021‘، ’جانان‘،’یلغار‘ اور’ رنگ ریزہ‘ ہیں۔ بلال اشرف نے بتایا کہ ماہرہ خان کے ساتھ کام کرکے انہیں بہت اچھا لگا، اُن سے سیکھنے کو بھی بہت کچھ ملا ہے، کیوں کہ وہ بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان سمیت پاکستان کے معروف ڈائریکٹرز، پروڈیوسرز اور انٹرنیشنل برانڈز کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ارمینہ رانا خان سے بھی اُن کی کافی اچھی دوستی ہے۔اپنے بچپن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلال اشرف نے بتایا کہ اُن کی والدہ کا تعلق امرتسر اور والد کا لاہور سے ہے لیکن رہتے کراچی میں ہیں۔ والد صاحب پاک فوج میں تھے۔ اے لیول کے بعد مزید تعلیم بیرون ملک سےحاصل کی۔ لندن سے ویژول

افیکٹس (visual effects)میں ماسٹرزکیا ہے۔اداکار نے کہا کہ پاک آرمی جوائن کرنے کی خواہش تھی مگر جا نہیں سکا۔ البتہ فلم ’یلغار‘ میں کیپٹن کےروپ میں ڈھائی تین برس فوجی ماحول میں گزارے تو یہ خواہش بھی پوری ہو گئی۔بلال اشرف نے کہا کہ اس فیلڈ کی وجہ سے اُن کی ذاتی زندگی بہت متاثر ہوئی ہے، شوبز سے وابستہ افراداپنے کام کی وجہ سے اپنےوالدین تک کو وقت نہیں دے پاتے، بیرون ملک بھی اس بات کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے، کیوں کہ تب ہم پاکستان کے ثقافتی سفیر ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہولی وڈ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اُن کا ہمیشہ سے خواب ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی ناکامی کا ذائقہ نہیں چکھا اور درحقیقت ناکامی کے بعد ہی آپ کو لوگوں کے چہرے اور مختلف رُوپ دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

دل لگی سے مزید