• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کا فٹنس کیمپ شروع، کرکٹرز اہمیت دینے کو تیار نہیں

ابوظبی (نمائندہ خصوصی) عماد وسیم ، محمد عامر اور محمد عرفان ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلتے۔ سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز سے قبل کیمپ لگاکر پی سی بی کیا منوانا چاہتا ہے اس کا علم نہیں، جبکہ کھلاڑی بھی کیمپ کو خاص اہمیت نہیں دے رہے۔ عماد وسیم کے بغیر پاکستانی کرکٹرز کا فٹنس کیمپ پیر کو لاہور میں شروع ہوگیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ فٹنس کیمپ میں محمد عامر اور محمد عرفان نے رپورٹ کردی ہے جبکہ عماد وسیم عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں ہیں۔ پی سی بی کیمپ کی فوٹیج جاری کی ہے جس میں محمد عامر اور محمد عرفان کو سخت ٹریننگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ عماد وسیم اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کیلئے چلے گئے ہیں۔فاسٹ بولر محمد عامر بھی دو روز میں عمرہ کرنے جا رہے ہیں ۔محمد عامر نے بھی پی سی بی کو آگا ہ کر دیا ۔ محمد عرفان پچیس نومبر تک جاری رہنے والے کیمپ میں دستیاب ہوں گے ۔ پی سی بی نےٹی ٹین کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کی وجہ پی سی بی نے فٹنس کیمپ بتائی تھی اور کئی کرکٹرز کو ساوتھ افریقہ لیگ کے لئےاین او سی جاری کر دیے ‏۔37سالہ عرفان کا آسٹریلیا جانے سے قبل فٹنس ٹیسٹ نہیں لیا گیا۔ ٹی20 سیریز کے بعد انہیں فٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین