محکمہ صحت سندھ کے مطابق حیدرآباد میں کتے کے کاٹنے سے متاثرہ ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق رواں سال کتے کے کاٹنے سے جاں بحق بچوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق 11 سال کا بچہ سول اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، بچے کو 2 ماہ قبل کتے نے بازو پر کاٹا تھا، بچے نے گھر پر نہیں بتایا جس کی وجہ سے ویکسینیشن نہ ہوسکی تھی۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بچے میں 4 روز قبل ریبیز کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔