کراچی ( اسٹاف رپورٹر) زمان ٹاؤن کے تھانے کی حدود کورنگی الیاس گوٹھ کے قریب رات گئے ،تیز رفتار 3 موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں4 افراد شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس اور ایدھی ایمبولنس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کررہے تھے کہ راستے میں ہی 2 نوجواان دم توڑگئے پولیس کے مطابق اسپتال میں ان کی شناخت 16سالہ ابرار ولد سید رحمن اور17سالہ اویس عارف کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ز خمیوں میں 18سالہ منیب ندیم اور 25سالہ کاشان ذاکر شامل ہیں ۔رات گئے کریم آباد پل پر تیز رفتار ڈمپر نےموٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 26سالہ نوجوان نعمان ولد وزیر شاہجاں بحق ہو گیا ۔