• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس سے 5ڈکیت گرفتار،لوٹی ہوئی رقم،25موبائل فون اوراسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ساؤتھ زون پولیس نے شہریوں،دکانداروں اور بینکوں سے رقم نکال کر جانے والے شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث5ملزمان کوگرفتار کرکے لوٹی ہوئی رقم اوراسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔پولیس کے مطابق انتہائی مطلوب چھ رکنی گروہ کے تین ملزمان علی شان و،فرحان خان اور خالدمحمود کوتھانہ ڈیفنس کی حدود سےپولیس نے گرفتار کیا جن کے قبضے سے 30 بور کے تین پستول اورچوری کی موٹرسائیکل برآمد ہوئی جو کہ ملزمان نے صدر کے علاقہ سے چوری کی تھی دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ ہمارا ایک ساتھی مہتاب عرف مایا بینک کے اندرجاتا ہے اور جو بندہ بینک سے کیش لے کر نکلتا ہے اس کے ساتھ باہر نکل کر بینک کے باہر اپنے ساتھیوں علی شان، فرحان خان، خالدمحمود، عبداللہ اور کاشف کو فون پر یا اشارہ کرکے بتاتا تھا اور ملزمان موٹرسائیکلوں پر بیٹھ کر اس شخص کاتعاقب کرتے اور اسلحہ کے زور پر اس سے رقم لوٹ لیتے تھے ملزمان نے کم از کم 25/30 وارداتوں کااعتراف کیا ہے،پولیس نے دوسری کارروائی کے دوران ڈیفنس سے بھی دو ملزمان شاہد شاہ عرف آصف ولد علی شاہ، وسیم شاہ ولد نسیم کو گرفتار کرلیا جبکہ انکے دیگر ساتھی عزیراورسہیل عرف سنی ماما موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ان چاروں ملزمان نے 14نومبر کوتھانہ عزیزبھٹی کی حدود سے وقاص اسلم نامی موبائل فون کے ڈیلر سے 45 عدد قیمتی موبائل فون اور ایک لاکھ روپیہ لوٹا تھا،ملزمان سے چھینے گئے موبائل فونوں میں سے 25 عددبرآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ بقیہ موبائل فون ان کے ساتھی لیکرفرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں گرفتار شدہ ملزمان سال 2003 سے مختلف گروہ بناکر پورے کراچی شہر میں موبائل فون اور رقم چھیننے کی وارداتیں کررہے تھے جو کہ صدرموبائل مارکیٹ سے خریداروں کاپیچھاکرکے مناسب جگہ پرلوٹ لیتے تھے، دونوں ملزمان پہلے بھی جیل جاچکے ہیں،ملزمان کے زیراستعمال مسروقہ موٹرسائیکل نمبرKKO-3529 برآمد ہوئی ہے،تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

تازہ ترین