• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے زیراہتمام اباسین یونیورسٹی عطیہ خون کیمپ

پشاور(نیوزڈیسک)فرنٹیئرفاؤنڈیشن نے تھیلی سیمیامیں مبتلا بچوں اور مریضوں کو خون و اجزائے خون کی فراہمی کیلئے اباسین یونیورسٹی رنگ روڈ کیمپس میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا، اس دوران طلباءاور تدریسی عملہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے درجنوں بیگز خون عطیہ کیا، فرنٹیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم میں ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان ، پی آر اونصراللہ اور ،میڈیکل ٹیکنیشنزشامل تھے جنہیں اباسین سوسائٹی آف سول انجینئرنگ طلباءکا بھرپور تعاون حاصل رہا، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر فرنٹیئر فاؤنڈیشن ڈاکٹر فخر زمان نے طلباءکو عطیات خون اور تھیلی سیمیا جیسے موروثی مرض کے حوالے سے لیکچر بھی دیا،دریں اثناءچیئرمین فرنٹیئرفاؤنڈیشن صاحبزادہ محمد حلیم نے خون عطیہ کرنے والے طلباءاور دیگر افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فرنٹیئرفاؤنڈیشن کو خون عطیہ کرنے والوں میں ایک بڑی تعداد طلباءکی ہے جو تھیلی سیمیا سمیت دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کی زندگی کی سانسیں رواں دواں رکھنے میں بھرپورتعاون کر رہے ہیں،انہوں نے اپیل کی طلباءعوام میں عطیات خون کے حوالے سے لوگوںمیں شعور اجاگر کریں۔
تازہ ترین