وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا صبح سے سن سن کر ہمارا دماغ سن ہو گیا ہے، نواز شریف کو جس طرح بھیجا گیا ہے وہ طریقہ کار غلط ہے۔
فواد چودہدری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت اور بیرونِ ملک جانے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح نواز شریف نے بھاگ کرسیڑھیاں چڑھی ہیں، لگتا ہے ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ٹھیک ہوگئے ہیں۔
فواد چوہدری نے نوازشریف کی صحت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے کہ نواز شریف کو اللّٰہ صحت دے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا اس طرح جانا معاشرے کی ناکامی کا تاثر گہرا ہوا ہے، اس فیصلے پر سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کے حوالے سے آج کابینہ اجلاس میں غور ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہفتے کے دن نوازشریف کا فیصلہ ہوا، یہ فیصلہ پیر کو بھی ہو سکتا تھا، میں سمجھتا ہوں کہ نوازشریف کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی قیادت نے اپنے ورکروں کو دغا دیا ہے ، وہ سارے قیدی جو جیلوں میں ہیں کیا ان کا حق نہیں کہ ایک حلف نامہ دیں اور چلے جائیں۔