• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: وین درخت سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق

پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں ایک وین درخت سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ تاندلیانوالہ کے علاقے کلیانہ اوکاڑہ روڈ پر پیش آیا۔

ساہیوال کی رہائشی خاندان واپس جارہا تھا کہ اس دوران مبینہ طور پر ڈرائیور کو نیند آ جانے کی وجہ سے وین درخت سے ٹکرا گئی۔

یہ بھی پڑھیئے: بلوچستان، مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق

ریسکیو ٹیم نے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تاندلیانوالہ منتقل کر دیا ہے۔

تازہ ترین