• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی سرکس فیسٹول میں کرتب بازوں کے فن کا مظاہرہ 


چین میں بین الاقوامی سرکس فیسٹول کی رعنائیاں عروج پر ہیں جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہر کرتب باز اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کر رہے ہیں۔

چین کے صوبے Guangdong کے شہر Zhuhai میں منعقد ہونے والے اس چھٹے سالانہ سرکس فیسٹیول کے دوران امریکا، چین، ایتھوپیا سمیت مختلف ممالک کے ماہر کرتب بازوں نے توازن برقرار رکھتے ہوئے ایسے شاندار اور حیرت انگیز کمالات دکھائے کہ شائقین بھی داد دینے پر مجبور ہوگئے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والا یہ رنگا رنگ فیسٹیول 23 نومبر تک جاری رہے گا جس میں چین، امریکا، روس، سمیت 18 ممالک کی 22 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

یہ ٹیمیں اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ایکروبیٹ اسٹنٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ سرکس پرفارمنس بھی پیش کریں گی۔

تازہ ترین