• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس میں 1018کانسٹیبلزکی بھرتی مکمل

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 1018کانسٹیبلوں اور 18 اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کی بھرتی مکمل کرلی گئی جبکہ 226 کانسٹیبلوں کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پولیس ٹریننگ پالیسی کی تیاری کا کام آخری مرحلے میں داخلہ ہوگیا ہے جس پروزارت داخلہ کی منظوری کے بعد عملدرآمد شروع ہو گا ۔ آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار خان نے ٹریننگ پالیسی کی تیاری کےلئے ڈی آئی جی محمد سلیم کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کامران عادل ، ایس ایس پی لاجسٹک عرفان فاروق ، اے ایس پی ڈاکٹر عقیلہ اور اے ایس پی رانا حسین شامل ہیں۔ 1981میں قائم ہونے والا اسلام آباد پولیس ٹریننگ سنٹر 2004میں اسلام آباد پولیس ٹریننگ سکول تو بن گیا مگر اسے کالج کا درجہ نہ مل سکاجس کی وجہ سے اسلام آباد پولیس کےا فسروں کو تربیت کیلئے پولیس کالج سہالہ اور پولیس کالج ہنگو بھیجنا پڑتا ہے ۔ اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کامران عادل نے بتایا کہ چھ ماہ کا تربیتی کورس دسمبر میں شروع کرکے مئی میں مکمل کرنے کا پروگرام ہے۔
تازہ ترین