آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ13؍ربیع الثانی 1441ھ 11؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کراچی: گاڑی پر پولیس کی فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج

کراچی: گاڑی پر پولیس کی فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج


کراچی میں کینٹ اسٹیشن کے قریب گاڑی پر پولیس کی فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار سفید کار کا تعاقب کرتے ہوئے آئے،سفید گاڑی جیسے ہی رُکی ، پولیس موبائل سے ایک اہلکار فائرنگ کرتے ہوئے اترا، دیگر اہلکار بھی گاڑی کی طرف بڑھے اور جوں ہی نوجوانوں کو گولی لگتے دیکھا تو الٹے پاؤں ایسے بھاگے جیسے کوئی مجرم سنگین جرم کے بعد فرار ہوتا ہے۔

پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نبیل موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ رضا امام زخمی ہوا، رضا امام کو فائرنگ کے کچھ دیر بعد گاڑی سے باہر آتے ،فون استعمال کرتے اور قریب سے گزرنے والی گاڑیوں کو رُکتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی،پولیس اہلکاروں کی کار پر فائرنگ، شہری جاں بحق

واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت تین پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کرلیا گیا۔

پولیس نے شہری پر کیوں فائرنگ کی؟ گاڑی کا پیچھا کیوں کیا؟ تفتیش میں اب تک کچھ سامنے نہیں آسکا۔

واقعے میں زخمی شہری کا کہنا ہے کہ پولیس نے کینٹ اسٹیشن کے قریب اُن کی گاڑی پر فائرنگ کی، پیچھا کیوں کیا؟ معلوم نہیں۔

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آئی جی سندھ کلیم امام جبکہ آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

قومی خبریں سے مزید