آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ13؍ربیع الثانی 1441ھ 11؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ان سیڈڈ عذیر نے ٹاپ سیڈ ذیشان کو ہرا کر جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

ان سیڈ عذیر نے ٹاپ سیڈ ذیشان کو ہرا کر جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
 کے پی کے ان سیڈڈ عذیر شوکت نے ٹاپ سیڈ پی اے ایف کے ذیشان زیب کو شکست دیکر پاکستان جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

ان سیڈڈ کے پی کے کے عذیر شوکت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ سیڈ پی اے ایف کے ذیشان زیب کو شکست دیکر پاکستان جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

گرلز مقابلوں میں زینب خان نے کومل خان کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی جوبلی انشورنس کے طاہر احمد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

پی این روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں کھیلے جانے والے تین لاکھ روپے انعامی رقم کے ایونٹ میں عذیر شوکت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوائز انڈر۔19 ٹاپ سیڈ پی اے ایف کے ذیشان زیب کو 40 منٹ کے کھیل میں 1-3 سے زیر کرکے فائنل جیتا۔

زینب خان نے گرلز انڈر۔19 چیمپئن شپ کے فائنل میں کومل خان کو 1-3 سے زیر کیا۔ دونوں کے درمیان 27منٹ تک مقابلہ جاری رہا۔

بوائز انڈر۔13 ٹائٹل عبداللّٰہ نواز کے نام رہا، انہوں نے ایم زمان کو فائنل میں 1-3 سے ہرایا۔ مقابلہ 30 منٹ جاری رہا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید