پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں جرگے نے کاروکاری کے الزام میں نوجوان کو مبینہ طور پر قتل کرنے کا حکم دے دیا۔
متاثرہ خاندان نے تحفظ دینے کے لیے پنجاب حکومت سے مطالبہ کر دیا ہے۔
متاثرہ خاندان کے مطابق سردار گڑھ میں وڈیروں نے مبینہ طور پر جرگہ کیا اور کاروکاری کا الزام ثابت کیے بغیر نوجوان پر 5 لاکھ روپے نقد، 2 بکریاں اور ایک بھینس کا جرمانہ عائد کیا۔
متاثرہ خاندان کا مزید کہنا ہے کہ جرمانے کی ادائیگی کے بعد جرگے نے نوجوان کو قتل کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیئے: پریمی جوڑے کے قاتل جرگے کو بچانےکا انکشاف
متاثرہ خاندان نے رکن پور تھانے کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس بااثر افراد کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی ہے۔
دوسری جانب مقامی تھانے کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ملزمان کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گی۔