خیبر پختون خوا کے شہر نوشہرہ کی تحصیل جہانگیرہ میں گزشتہ روز زہریلے پودے کی مٹر نما پھلیاں کھانے سے اسپتال میں زیرِ علاج ایک اور بچی دم توڑ گئی، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی۔
گزشتہ روز جہانگیرہ کے علاقے نواں کلے میں 6 بچوں نے قبرستان کے قریب پودوں سے مٹر نما زہریلی پھلیاں توڑ کر کھائی تھیں، جس سے 3 بچے گزشتہ روز ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔
پشاور کے اسپتال میں زیرِ علاج بچی بھی دم توڑ گئی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔
زہریلی پھلیاں کھانے والے 2 بچے تشویش ناک حالت میں اب بھی پشاور کے مذکورہ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق انتقال کرجانے والی زیرِ علاج بچی کا نام نادیہ ہے، جبکہ عمران اور ابوذر زیرِ علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: لوئر دیر میں زہریلے پودے پارتھینیم سے نقصان کا خدشہ
قاضی میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر محمد شعیب کے مطابق یہ پودا انتہائی زہریلا ہے جس کے کھانے سے 80 فیصد اموات واقع ہوتی ہیں۔