• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: زہریلے کھانے سے باپ اور 3 بیٹے جاں بحق

سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں مضرِ صحت زہریلا کھانا کھانے سے متاثرہ باپ اور بیٹا کراچی لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے، مرنے والوں میں باپ اور 3 بیٹے شامل ہیں۔

سکھر کی تحصیل پنو عاقل کے گاؤں کے رہائشی اعجاز انڈھر اور ان کے 4 بیٹوں کی زہریلا کھانا کھانے سے حالت غیر ہونے پر 2 روز قبل سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اعجاز انڈھر کے 2 بیٹے معین اور مجیب جاں بحق ہو گئے تھے۔

باپ اور 2 بیٹے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، رات گئے ڈاکٹرز نے متاثرہ افراد کو تشویش ناک حالت میں کراچی منتقل کرنے کے لیے کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: سیالکوٹ، باپ نے 5 بچوں کو زہریلی کولڈ ڈرنک پلادی

کراچی منتقل کے جانے کےدوران باپ بیٹا راستے میں دم توڑ گئے۔

اعجاز انڈھر کا چوتھا بیٹا کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہے، اہل خانہ کے مطابق اطلاع ملتے ہی اعجاز انڈھر کی اہلیہ شہناز کی حالت بھی غیر ہو گئی ہے۔

تازہ ترین