کوئٹہ(سٹی ڈیسک)وفاقی حکومت بے راہ رو ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ بلوچستان حکومت بھی بے راہ رو ہے یہ حکومت اپنے قیام کے دنوں سے ناقص پالیسیوں کی ساختگی پر بھروسہ کرنے لگی جس کا تسلسل تاحال جاری وساری ہے ان خیالات کااظہار چیف آف صلاحی میرعبدالمنان صلاحی نے بیان میں کیا ہے انہوںنے کہاکہ بلوچستان بے غوری کا ہمیشہ ترنوالہ بنتا رہا ہے اورآج بھی بے غور ہے حکومت کی حاکمانہ طرز عمل عوام کی امیدوں کے برعکس ہے اس کی وجہ سے عوام کی باقی ماندہ امیدیں بھی دم توڑتی دکھائی دے رہی ہیں انہوںنے کہاکہ پورے بلوچستان کے بجائے خود وزیراعلیٰ بلوچستان اپنے حلقہ انتخاب کوبھی ترقی دینے میں ناکام ہے ان کا علاقہ جدید دور میں آثار قدیمہ کا منظر پیش کرتا ہے پھر بھی کہتے ہیں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے جبکہ ہر دعویٰ صرف ایک مفروضہ ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں انہوںنے کہاکہ کوئٹہ کےنواحی علاقوں کو صوبائی حکومت میٹروپولیٹن میں شامل ہونے کے بعد وہ تمام علاقے بنیادی سہولیات یعنی پانی بجلی گیس سے بھی محروم ہوگئے ہیں بلکہ محکمہ واسا سوئی سدرن گیس کمپنی اور کیسکو اور دیگر ادارے مزید بے لگام ہوگئے اصولی بات تو یہ ہے کہ وزیراعلیٰ کی عدم توجہی لاتعداد مسائل پیدا کرچکی ہے جبکہ وزیراعلیٰ کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مسائل کے حل پر توجہ دیں کیونکہ عوام حقیقی ترقی چاہتے ہیں۔