ممتاز شاعر و ادیب اور مشہور مرثیہ گو سید قائم مہدی ساحرؔ لکھنوی کراچی میں انتقال کرگئے۔
ساحرؔ لکھنوی کی پیدائش 6 ستمبر1931ء میں کراچی میں ہوئی جبکہ ان کی نماز جنازہ مولانا رضی جعفر نے صاحب نے پڑھائی تھی، ان کے والد کربلائے معلیٰ و دیگر شائرللّٰہ کی زیارت کے سفر پر تھے۔ ساحرؔ لکھنوی کا تعلق مجدد شریعت سید دلدار غفرانمآب کے چھوٹے بیٹے سید العلماء مولانا سید حسین علین مکاں کی نسل سے تھا۔
وہ نواب سید اصغر حسین فاخرؔ لکھنوی کے پرپوتے اور نواب سید اختر حسین مصورؔ لکھنوی کے فرزند تھے، ساحر لکھنوی کے نانا سید محمد ذکی ہاتفؔ لکھنوی بھی خود ایک مشہور شاعر تھے۔
ساحرؔ لکھنوی نےاپنی شاعری کی ابتدا سلام سے کی، غزل ساتھ ساتھ چلتی رہی جسے انہوں نے جلد ہی ترک کر دیا اور انتقال سے قبل تک انہوں نے قصیدہ و منقبت، سلام و رباعیات، مرثیہ گوئی اور تاریخ گوئی وغیرہ پر توجہ دی۔
ان کے پسماندگان میں چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، ساحرؔ لکھنوی کی نماز جنازہ مولانا سید حسن ظفر نقوی کی امامت میں ادا کی گئی، مرحوم کی تدفین کراچی کے قبرستان وادیٔ حسین میں عمل میں آئی۔