• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں مقیم پاکستانی خواتین کو نوکری ڈھونڈنے میں شدید مشکلات کا سامنا

کراچی(نیوزڈیسک)برطانیہ میں مقیم پاکستانی خواتین کو نوکری ڈھونڈنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔گریٹر لندن اتھارٹی کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ لندن میں پاکستانی خواتین اعلیٰ تعلیم کے باوجود اچھی تنخواہوں والی ملازمتیں حاصل کرنے میں سب سے زیادہ رکاوٹوں کا سامنا کر رہی ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں لندن میں مقیم پاکستانی اور بنگلا دیشی خواتین میں سے تقریباً نصف معاشی طور پر غیر فعال تھیں۔
اہم خبریں سے مزید