کراچی (نیوز ڈیسک)امریکہ میں صرف 90 سیکنڈ میں 20کروڑ ڈالرمالیت کےزیورات چوری کرلئے گئے۔ واقعہ سیاٹل میں پیش آیا، چار نقاب پوش افراد نےدن دہاڑے ایک جیولری شاپ کے بندشیشےکے دروازے کو ہتھوڑے سےتوڑ ڈالا ،ایک ملزم نے ملازمین پر مرچوں والا سپرے کیا اورٹیزر تانے رکھا جبکہ باقی تین نے ڈکیتی کی اورمحض90سیکنڈ میں 20 کروڑ ڈالر کے زیورات چوری کرلئے۔پولیس کےمطابق ڈیڑھ منٹ ٹائم میں چوروں نے دکان میں داخل ہو کر 6شو کیس توڑ ڈالے اور 20 کروڑ روپے مالیت کے زیورات، ہیرے اور قیمتی گھڑیاں چرا لیں۔پولیس حکام کے مطابق ایک الماری میں سات سے آٹھ لاکھ ڈالر مالیت کی رولیکس گھڑیاں رکھی ہوئی تھیں۔ دوسری میں زمرد کا ہار جس کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر ہے اور ایک پلاٹینم ہیرا موجود تھا۔