• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں قیمتیں مہنگی ہونے پر پیاز سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا


بھارت میں پیاز کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئیں اور پیاز کی قیمتیں بڑھنے کے بعد اس کی چوری اور لوٹ مار بھی شروع ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر، گجرات اور کرناٹکا میں غیرمعمولی بارشوں کے باعث فصلیں تباہ ہونے سے پیاز کی قیمتیں بڑھی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نئی دہلی، کلکتہ اور چندی گڑھ میں ایک کلو پیاز 100 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے جبکہ ناگپور میں 90 اور کانپور میں پیاز کی قیمت 80 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب پیاز کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ریاست مدھیہ پردیش میں ٹرک پر لدے 20 لاکھ روپے مالیت کی پیاز چوری کر لی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیاز کا ٹرک ناسک سے گورکھ پور جا رہا تھا کہ اسے لوٹ لیا گیا۔


تازہ ترین