شدید برف باری کے باعث پاک چین سرحد تجارتی و سیاحتی مقاصد کے لیے کل سے4 ماہ کے لیے بند کر دی جائے گی۔
سطح سمندر سے 16 ہزار فٹ بلندی پر واقع پاک چین بارڈر 4 ماہ کےلئےکل سےبند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ، تاہم اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان ضروری ڈاک کا تبادلہ جاری رہے گا۔
پاکستان اور چین کے درمیان سرحد کو ہر سال بارڈر پروٹوکول ایگریمنٹ کے تحت 4 ماہ کے لیے بند کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ بند کیا گیا بارڈر یکم اپریل 2020ء کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔