• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کاشانہ اسکینڈل کی آزادانہ تحقیقات چیف جسٹس سے نوٹس لینے کامطالبہ

لاہور (خصوصی نمائندہ،سپیشل رپورٹر،وقائع نگار خصوصی)سیاسی اور سماجی تنظیموں نےکاشانہ اسکینڈل کی آزادانہ تحقیقات،چیف جسٹس سے نوٹس کامطالبہ کیاہے اور کہا ہے کہ الزمات سنگین،ذمہ داروں کے تعین کیلئے عدالتی کمیشن بنایاجائے۔پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ کاشانہ سکینڈل میں الزامات سنگین ہیں آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں، ایک وزیر کا نام لے کر ان پر یتیم بچیوں کی فراہمی کا الزام لگا ہے، یہ معاملہ حساس اور سنگین ہے، تحقیقات کر کے ذمہ دار سامنے لائے جائیں ، حکومت کا خاموش رہنا اور کارروائی نہ کرنا شکوک و شبہات بڑھا رہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ دارالامان کاشانہ کی سپر نٹنڈینٹ کی معلومات ہوش ربا ہیں۔ مجبور،محروم اویتیموں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئےاستعمال کرنا قابل مذمت ہے۔مجرموں کو پکڑنے کے بجائے ان کے جرم کو آشکار کرنے والی خاتون کو برطرف کردینا قابل مذمت ہے۔
تازہ ترین