• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری برکت علی بدھال کی نماز جنازہ میں کمیونٹی رہنماؤں کی شرکت

بریڈفورڈ (نمائندہ جنگ )پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید اور سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر و سیکرٹری جنرل پی پی پی بریڈفورڈ چوہدری حق نواز کے تایا زاد بھائی جمعیت تبلیغ الاسلام فرائزنگ ہال مسجد کے صدر حاجی چوہدری برکت علی بدھال کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، حاجی چوہدری برکت علی مرحوم کی پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ دیرینہ وابستگی بھی رہی ہے۔ پی پی پی بریڈفورڈ کے صدر آصف نسیم راٹھور نے ان کی وفات پر گہرے دُکھ اور صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاجی چوہدری برکت علی نہایت ہی با اخلاق ملنسار اور خوش طبع انسان تھے اللہ تعالی ان کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے، علاوہ ازیں حاجی چوہدری برکت علی کی وفات پر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنماؤں محسن باری ، اظہر اقبال بڑالوی ، علامہ قاری محمد عباس ، راجہ شوکت خالق ایڈووکیٹ ، راجہ غضنفر خالق سابق لارڈ مئیر بریڈفورڈ ، سردار عبدالرحمان خان ، شاہ محمد کھوکھر ، راجہ اے ڈی خان بریڈفورڈ, زاہد مغل ، آغا تنویر اقبال ، رز خان ، حافظ عبد الرسول ، محمد سرور رانجھا،، چوہدری لیاقت ، خواجہ کلیم الرحمان، محمد ریاض خان ، مرزا آفتاب احمد باغی ، عنبر اعجاز ، چوہدری عبدالقیوم ، چوہدری شاہ نواز ، چوہدری محمد امین ،راجہ عبد القیوم ،گلزار خان ،غزالہ خا ن ، رضیہ چوہدری ، نصر اللہ خان مغل ، چوہدری صغیر احمد پوٹھی ، چوہدری اصغر علی چارلی ، چوہدری حاجی کرامت حسین ، چوہدری عبد القیوم ماموں ، چوہدری محمد اعجاز بوہا ، چوہدری منظور حسین ، طیب کمال پاشا ، چوہدری بشارت حسین ، آصف خان جدون، چوہدری محمد بشیر،چوہدری محمد نذیر ، چوہدری یعقوب حسین ، چوہدری عبدالقیوم ،چوہدری عارف صدیق ، چوہدری افتخار ہالی فیکس ،لالہ اکبر علی ہالی فیکس محمد سعید مغل، راجہ نجابت حسین اور دیگر نے گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ رب کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرو جمیل عطا فرمائے ۔ 
تازہ ترین