• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عمران فاروق قتل کیس، برطانوی پولیس نے اہم شواہد پیش کر دئیے

عمران فاروق قتل کیس، برطانوی پولیس نے اہم شواہد پیش کر دئیے 


اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ایم کیوایم لندن کے سابق رہنما عمران فاروق کے قتل کے متعلق برطانوی پولیس کے چیف انویسٹی گیشن افسر سمیت 3 برطانوی گواہوں کے بیانات قلمبند کر لئے گئے جبکہ وکیل صفائی نے تفتیشی ٹیم کے سربراہ پر جرح بھی مکمل کر لی ہے، تفتیشی پولیس ٹیم نے عدالت میں آلہ قتل اور جائے وقوعہ کے نقشے سمیت سی سی ٹی وی فوٹیج اور اہم شواہد جمع کرا دیئے، چیف انوسٹی گیشن افسر سمیت 3 برطانوی گواہوں کے بیانات ریکارڈ، تفتیشی ٹیم کے سربراہ پر جرح بھی مکمل کرلی گئی، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے آئندہ سماعت پر ویڈیولنک کے ذریعے بیان قلمبند کرنے کیلئے گواہوں کی فہرست طلب کرتے ہوئے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے ، پیر کو سماعت کے دوران لندن پولیس کے چیف انویسٹی گیشن افسر سٹیورڈ گرین وے کی سربراہی میں3رکنی ٹیم کو سخت سکیورٹی میں عدالت لایا گیا اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے جبکہ تینوں ملزمان خالد شمیم ، معظم علی اور محسن کو بھی سخت سکیورٹی میں عدالت لایا گیا ، غیرملکی تفتیشی ٹیم کے سربراہ نے آلہ قتل ، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج، ایک اینٹ ، دو تیز دھار چاقو ، واقعہ کا نقشہ ، تصاویر ، فنگرپرنٹس کا ریکارڈ ، واقعہ کی ویڈیو ، گواہوں کے بیانات کا ریکارڈ اور دیگر شواہد عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ عمران فاروق کیس کی تفتیش کا نام آپریشن ہیسٹار رکھا گیا تھا ، ملزم محسن علی کے برطانیہ پہنچنے سے متعلق دستاویزات کے علاوہ ای میلز ، تعلیمی ریکارڈ ، دوران تعلیم حاضریوں کا ریکارڈ اور بارکلے بنک کے اکائونٹس کی تفصیلات بھی دی گئیں ، شواہد کے اصل ریکارڈ کا عدالت نے جائزہ لیااور اسکی نقول کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے کاپیاں صفائی کے وکلا ء کو بھی دی گئیں۔

تازہ ترین