• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیلنجزکا مقابلہ کر نے کیلئے قومی سوچ کی ضرورت ہے،علامہ ناظر عباس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے امامیہ اسٹو ڈنٹس آر گنائزیشن کی جانب سے اتحاد ملت و استحکام پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں لوگوں کو قومی سوچ کی طرف متوجہ کیا جائے تاکہ ملک کودر پیش چیلنجز کا مشتر کہ طور پر سامنا کیا جاسکے، اتحاد و اتفاق وقت کی ضرورت نہیں بلکہ یہ ضروریات دین میں سے ہے۔ آج مغربی قوتیں اسلام کے خلاف مجتمع ہو کر پوری دنیا میں مسلمانوں کی صفوں میں انتشار کی کوشش کر رہی ہیں ،امت مسلمہ کو چائیے کہ اس وقت اتحاد اور وحدت کے ذریعے ان کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے ۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی کو عالمی سطح پر ایسی قانون سازی کرنی چائیے جس سے کسی بھی مذ ہب کی توہین نہ ہوسکے ۔ علامہ ناظر عباس تقوی نے برادر محمد عباس کو آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔

تازہ ترین