• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ریلی کے شرکاء کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل

کراچی: ریلی کے شرکاء کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل


کراچی میں سندھ کلچرل ڈے کے موقع پر ڈیفنس میں بڑی اور قیمتی گاڑیوں کی ایک ریلی کے شرکاء کی پولیس سے غنڈہ گردی، ہوائی فائرنگ اور لاقانونیت کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس پر پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: گلستان جوہر میں ہوائی فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار

اسی ریلی میں شریک دوسری گاڑی کے شرکاء کی بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

آدھے منٹ کی اس ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیفنس فیز 6 میں کلچر ڈے کی نعرے بازی کرتے ہوئے نوجوانوں کو پولیس ناکے پر اہلکار روکنے کی کوشش کرتے ہیں تو بڑی امپورٹڈ گاڑی میں سوار لڑکے سرعام نعرے بازی کرتے ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں لڑکوں کو نعرے بازی کے دوران پولیس اہلکاروں کو فحش گالیاں دیتے دیکھا جاسکتا ہے، یہی نہیں اس بڑی گاڑی میں سوار نوجوان غنڈہ گردی کے ساتھ ساتھ شدید ہوائی فائرنگ بھی کر رہے ہیں۔

سرعام فائرنگ سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ گاڑی سے شدید فائرنگ کرنے پر پولیس افسر چیکنگ چھوڑ کر جان بچا کر بھاگتا نظر آتا ہے۔

ویڈیو میں ٹنڈا گاڑی کا نمبر KS-9183 واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے، بعد ازاں پولیس نے اسی گاڑی کی خیابانِاتحاد پر ڈیفنس کی طرف آتے ہوئے ایک تصویر بھی حاصل کرلی ہے، جس میں گاڑی میں افراد سوار کو واضح طور پر شناخت کیا جا سکتا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین