• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

امریکی صدر ٹرمپ تین روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

امریکی صدر ٹرمپ تین روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے


لندن ( پی اے ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔ اس کے دورے میں ڈیفنس الائنس نیٹو کے اجلاس میں شرکت بھی شامل ہے۔ وہ پیر کی شب سٹینسٹڈ ایئر پورٹ پر اترے۔ ٹرمپ ملکہ برطانیہ کی جانب سے بکنگھم پیلس میں ورلڈ لیڈرز کے اعزاز میں دئیے جانے والے استقبالبے میں شریک ہونگے۔ نیٹو کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر سربراہ اجلاس آج سے وٹفورڈ میں شروع ہو رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو گزشتہ دو دوروں میں احتجاج کا سامنا کرنا پڑا تھا اور امکان ہے کہ ان کے برطانیہ میں قیام کے دوران مزید مظاہرے ہوں گے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ نیٹو اجلاس کے دوران سینٹرل لندن میں سڑک بند رہے گی۔ امریکی صدر جرمن چانسلر انجیلا مرکل فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون ‘ اور نیٹو سیکریٹری جنرل جینز سٹولٹنبرگ سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وہ اسٹونیا‘ یونان‘ لٹویا‘ پولینڈ‘ رومانیہ‘ لتھوانیا‘ بلغاریہ اور برطانیہ کے نمائندوں کے ساتھ ورکنگ لنچ بھی کریں گے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہےکہ آیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی ون آن ون ملاقات ہو گی ۔ فارن سیکریٹری ڈومینک راب امریکی سیکریٹری آف سٹیٹ مائیک پومپیو سے بعد میں ملاقات کریں گے۔ بی بی سی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے ڈومینک راب نے کہا کہ اس طرح کی ملاقاتیں خاصی بہتر ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس ورلڈ لیڈرز کانفرنس کی میزبانی کر رہے ہیں اور ہمارے وزیراعظم بورس جانسن تمام نارتھ امریکن اور یورپیئن پارٹنرز کو ایک جگہ پر لائے ہیں اور اور یہ اس کا مظہر ہے کہ ہم اپے حصوں سے بھی بڑے ہو سکتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو لندن برج حملے پر اظہار تعزیت کیلئے بورس جانسن سے بات کی تھی ۔

تازہ ترین