• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی پر نیٹو کے مفادات کا احترام لازم ہے ، امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ بالٹک کے ممالک اور پولینڈ کے لیے نیٹو اتحاد کے دفاعی منصوبے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کا سلسلہ روک دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انقرہ اس امر کو شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد فورسز کے خلاف اپنے فوجی آپریشن کی اس سپورٹ کے ساتھ مشروط نہ کرے جس کے واسطے ترکی مسلسل نیٹو اتحاد پر دبائو ڈال رہا ہے۔نیٹو کے سربراہ اجلاس سے قبل ایک انٹرویو میں ایسپر نے خبردار کیا کہ "انہیں(ترکی کو)جو خطرات محسوس ہو رہے ہیں وہ کسی (نیٹو اتحاد کے رکن ممالک) کو بھی نظر نہیں آ رہے"۔ انہوں نے واضح کیا کہ واشنگٹن اور انقرہ کے درمیان تعلقات پر طاری جمود توڑنے کے لیے "کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس(تنظیم)کو دہشت گرد قرار دینے کے ترکی کے موقف کی حمایت نہیں کی جائے گی۔امریکی وزیر دفاع نے انقرہ پر زور دیا کہ وہ نیٹو اتحاد کو درپیش بڑے چیلنجوں پر توجہ مرکوز کرے۔لندن میں سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہونے کے دوران ایسپر کا کہنا تھا کہ نیٹو اتحاد کی تیاری اور صفوں میں یک جہتی کا مطلب بڑے معاملات پر توجہ دینا ہے بالخصوص سب سے بڑا معاملہ نیٹو اتحاد کی ہمہ وقت استعداد ہے۔
تازہ ترین