• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی 12 گاڑیاں 43 موٹر سائیکل چوری کے مقدمات درج سٹریٹ کرائم میں بھی شہری لٹ گئے

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 10گاڑیوں ،42موٹرسائیکلوں ،دورکشوں ،طلائی زیورات ،مویشیوں ،اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔سی پی اوکے حکم پرگزشتہ کچھ عرصہ سے زیرالتواء درخواستوں پرضلع بھر کے تھانوں میں ایک سوکے قریب ایف آئی آرزکااندراج کیاگیا۔ اسلام آباد سے بھی دوکاریں اور ایک موٹر سائیکل اڑا لیاگیا جبکہ کروڑوں روپے مالیت کے چیک بھی ڈس آنر ہو گئے۔ اسلحہ کی نوک پر ڈکیتی کے واقعات کے دوران پیش آئے۔تھانہ گنج منڈی کی حدود سے لوٹنے کی 3 وارداتوں میں نقدی ، دوموبائل ، موٹرسائیکل، ضروری کاغذات، تھانہ رتہ امرال کی حدود میں4 واقعات میں نقدی ، 9 موبائل اور 6 کالنگ کارڈ ، تھانہ پیرودھائی کی حدود سےچار وارداتوں میں نقدی ، 6موبائل ، 3چیک مالیتی 256000 روپے ،ضروری کاغذات، تھانہ وارث خان کی حدود سےموبائل،تھانہ بنی کی حدود سے موبائل اور رقم ،تھانہ نیوٹاؤن کی حدود سے موبائل ،تھانہ کینٹ کی حدود سے دو وارداتوں میں 5موبائل، ساڑھے دس لاکھ،تھانہ ویسٹریج کی حدودسےپٹرول پمپ کی سیل کے 32 لاکھ 86 ہزار روپے اور پستول،تھانہ نصیرآبادکی حدود سے دو وارداتوں میں پونے دو لاکھ ، اورطلائی زیورات، تھانہ سول لائن کی حدود سے4وارداتوں میں نقدی، 3موبائل، طلائی زیورات،تھانہ ائرپورٹ کی حدود میں 4 وارداتوں میں لاکھوں روپے، تھانہ مورگاہ کی حدود میں دو واردتوں میں دو موبائل، نقدی،تھانہ ٹیکسلا کی حدود سے4 موبائل، نقدی،تھانہ واہ کینٹ کی حدود سے نقدی اور دو موبائل،تھانہ چونترہ کی حدود سےدو موبائل اور51ہزار 500روپے لوٹ لیے گئے۔ چوری کی وارداتوں میں بھی شہری قیمتی سامان گنوا بیٹھے۔ تھانہ گنجمنڈی کی حدود میں چوری کی واردات میں نقدی 2 تولے سونا ، بانڈ، 5 لاکھ کے ڈالر ، پائونڈ اور ریال،تھانہ رتہ امرال کی حدود میں3 واقعات میں 17موبائل، نقدی اور لیپ ٹاپ،تھانہ پیرودھائی کی حدود سے3 وارداتوں میں نقدی ، موبائل ، تھانہ بنی کی حدود سے موبائل،تین موبائل ، لیپ ٹاپ، موبائل ریچارج کارڈ مالیتی 40 ہزار روپے اور نقدی،تھانہ نیوٹاؤن کی حدودسے 6 لاکھ کے زیور، تھانہ آراے بازار کی حدود سے نقدی ، موبائل،ایل سی ڈی ،تھانہ سول لائن کی حدود سے موبائل،تھانہ روات کی حدود سے لیپ ٹاپ،انگوٹھی اور موبائل،تھانہ چونترہ کی حدود سے بیل،تھانہ مری کی حدود سے4بکریاں،تھانہ مری کی حدود سے3 واقعا ت میں 4 بکریاں،لیپ ٹاپ ، 7لاکھ روپے اور 4تولے سونا،تھانہ سیکر ٹریٹ کی حدود سے نقدی اور بیگ چوری ہو گیا، مسماۃ(ع) اور ( ر) کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا ۔سیکر ٹر یٹ پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں سی ڈی اے سے الاٹ شدہ دکان کی لیز میں غلط بیانی پر فراڈ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کوگرفتار جبکہ نیلور پولیس نے پلاٹ کے نام پر 16 لاکھ خورد برد کرنے پر خیانت مجرمانہ کا مقدمہ درج کر کےملزم کو گرفتار کر لیا ۔
تازہ ترین