• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپر نالائقی ہو تو نیچے بھی لوگ کچھ نہیں کر سکتے، سعید غنی

اوپر نالائقی ہو تو نیچے بھی لوگ کچھ نہیں کر سکتے، سعید غنی


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنا سعید غنی نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی سطح پر نالائقی ہو تو نیچے بھی لوگ کچھ نہیں کر سکتے۔ 

کرچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ خرابی افسران یا آئی جیز میں نہیں ہے، کیونکہ جہاں خرابی ہے وہاں تبدیلی نہیں ہورہی۔ 

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ آپ لاکھ آئی جیز یا سیکریٹریز یا چیف سیکریٹریز بدل دیں اگر ان کے سربراہ نا اہل نالائق ہیں تو یہ نااہلی اور نالائقی نیچے تک سرائت کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اور وفاق کے ساتھ یہ ظلم ہے کہ نیچے ساری چیزیں ادھر سے ادھر کر رہے ہوتے ہیں لیکن اگر اوپر نالائق بیٹھے ہیں تو نیچے کے لوگ بھی کچھ نہیں کرسکتے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ایک نوٹیفکیشن نہیں بنا سکے وہ ملک کیا چلائیں گے۔

سعید غنی نے قانون میں ترمیم کے لیے اپوزیشن کی جانب سے حکومت کا ساتھ نہ دینے کا بھی عندیہ دے دیا۔

پی پی پی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم بدتمیزی کریں، دشنام طرازی کریں کہ اپوزیشن ترمیم کے لیے ان کے دروازے پر کھڑے ہوگی تو ایسا نہیں ہوسکتا۔ 

تازہ ترین