• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف

پاک فوج کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے حوالے سے کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہتی ہے۔

آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار بہاولپور کے قریب تربیتی مشقوں کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے بہاولپور کے قریب اسٹرائیک کور کا دوہ کیا اور ٹرانس فرنٹیئر حملے کے تربیتی آپریشن کا جائزہ لیا۔

 مشق میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں اور سعودی بری افواج کے دستے نے شرکت کی۔

آرمی چیف نے پی اے ایف سمیت تمام شرکا کی ٹریننگ کے معیار کی تعریف کی اور سعودی بری افواج کے زمینی دستے کی اعلیٰ تربیت اور شمولیت کو خصوصی طور پر سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی اسٹرائیک کور کا جنگ میں فیصلہ کن کردار ہوتا ہے، اس طرح کی مشقیں جنگی صلاحیت میں اضافہ کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج سپاہی سے لے کر جنرل تک بہترین تربیت یافتہ اور جنگ کے لیے تیار فورس ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاک فوج پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے حوالے سے کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کورکمانڈرز، انسپکٹر جنرل ٹریننگ، کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمان نے بھی مشقیں دیکھیں، جبکہ پاک فضائیہ کے سینئر حکام، ڈپٹی کمانڈر رائل سعودی بری فوج بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تازہ ترین