• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججوں کی تقرری کیلئےپارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی شرط جوڈیشل کمیشن نامزدگی کی نفی ہے، سپریم کورٹ بار

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کے قواعد وضوابط میں ترمیم کے ذریعے آئندہ صوبائی ہائی کورٹوں اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئے ایڈیشنل ججوں کی تقرر ی کے امیدواروں کے لئےذاتی طور پر کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کو لازمی قرار دینے کے عمل کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی نامزدگی کی نفی قرار دیا ہے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی پریس ریلیز کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید قلب حسن کی صدارت میں منعقدہ ایگزیکیٹو کمیٹی کے اجلاس میں اس حوالے سے 30نومبر 2019 کو قومی میڈیا پر چلنے والی خبر پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ،اجلاس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شعبہ میں تقرری ،اس شعبہ کے ٹیکنیکل لوگ ہی کرسکتے ہیں،کیونکہ انہیں اس کا علم اور تجربہ ہوتا ہے ،اجلاس میں کہا گیاکہ اس خبر سے ملک بھر کی وکلاء برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
تازہ ترین