• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی دبائو مسترد ،ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام جاری رکھنے کا اعلان

کراچی (نیوزڈیسک )ایران نے اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام کو روکنے سے متعلق یورپی دباؤ مسترد کر دیا ہے۔ حال ہی میں تین یورپی طاقتوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹریس کو ایک خط میں تہران پر الزام لگایا تھا کہ وہ جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کے حامل اپنے میزائل پروگرام کو ترقی دے رہا ہے جو سلامتی کونسل کی قرارداد کے برعکس ہے۔اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے لیے برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے سفیروں نے بدھ کے روز ایک خط جاری کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ تہران کا میزائل پروگرام 2015 میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے سے متعلق اقوام متحدہ کی ایک قرارداد سے ہم آہنگ نہیں ہے۔
تازہ ترین