• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سات روز قبل اغوا کی گئی لڑکی دعا کا پتہ نہ لگ سکا،تفتیشی حکام نے دعا منگی اوربسمہ کےاغواء میں مما ثلت ظاہر کر دی۔

تفتیشی افسران نےبسمہ کیس سے جڑے شواہد اور تحقیقات کرنے والے افسران سے مشاورت شروع کر دی۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کیسز میں چار سے پانچ ملزمان شامل ہیںاوردونوں کیسز میں ملزمان رابطےکے لیےسوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھئے:دعا کے اغوا کے وقت بہن بھی موجود تھی


تفتیشی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان جدید ٹیکنالوجی کے ایکسپرٹ ہیں ،ملزمان رابطوں کے لیے جدیدٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں۔ ملزمان کے گروہ میں پانچ سے زائد افراد شامل ہیں۔

تازہ ترین