آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ3؍ جمادی الثانی 1441ھ 29؍ جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

دعا منگی اغوا کیس، حارث کا آج تفصیلی بیان لیا جائے گا

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 7 روز قبل فائرنگ کے بعد اغواء کی گئی طالبہ دعا منگی کے دوست حارث کا ڈاکٹرز کی اجازت کے بعد آج تفصیلی بیان لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: طالبہ دعا منگی کی رہائی کیلئے ڈھائی لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ

تفتیشی ذرائع کے مطابق دعا منگی کے اغواء کے دوران زخمی ہونے والے حارث کا ابتدائی بیان پولیس نے قلمبند کر لیا ہے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث کے ابتدائی بیان سے ملزمان تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ19 سالہ طالبہ دعا منگی کو 30 نومبر کی رات 10 بجے ڈیفنس فیز 6 کے علاقے بڑا بخاری کے ریسٹورنٹ کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔

واردات کے دوران مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے دعا منگی کے ساتھی حارث سومرو کو گولی مار کر زخمی کردیا تھا جبکہ 7 روز گزرجانے کے بعد اب تک م دعا منگی کے بارے میں پتہ نہیں  چل سکاہے۔

قومی خبریں سے مزید