آپ آف لائن ہیں
ہفتہ8؍ صفر المظفّر 1442ھ 26؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سعودی عرب کاغیرملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان

ریاض (جنگ نیوز) سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے غیرملکیوں کو مملکت کی شہریت دینےکا شاہی فرمان جاری کردیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی معیشت کو مزید مستحکم کرنے کی غرض سے دنیا بھر کے ذہین پیشہ ور افراد کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں شہریت دینے کی منظوری دی گئی ہے۔شاہی فرمان کے تحت مختلف شعبوں میں ممتاز پیشہ ور افراد کے ساتھ ساتھ جوہری اور قابل تجدید توانائی، طب ، دواسازی ، کمپیوٹر سائنس ، تیل ، مصنوعی ذہانت ، روبوٹکس ، ماحولیات ، خلابازی ، ہوا بازی ، ثقافت ، کھیل اور آرٹس میں مہارت رکھنے والوں کو شہریت سے نوازیا جائے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید