• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدادکوٹ : کار اور ویگن میں تصادم ، بچی سمیت 12افراد زخمی

شہدادکوٹ ( نامہ نگار ) شہدادکوٹ بی سیکشن تھانہ کے رتودیرو روڈ مستوئی شاخ کے مقام پر شہر کی طرف جانے والی مسافر ویگن شہدادکوٹ سے سکھر کی جانب جانے والی کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک بچی اور تین خواتین سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں کار سوار دو افراد بھی شامل ہیں۔حاثے کے نتیجے میں زخمی میں ہونے والوںمیں ویگن سوار مسافربچی سمیرہ مگسی مسماة شریفان لاشاری مسماۃ صغریٰ مگسی مسماۃ حاکم زادی مگسی کبیر خاصخیلی رستم تونیہ ندیم لک نادر ساریو مراد بروہی صفدر مگسی کار سوار راجا سومرو اور عامر سومرو شامل ہیں۔

تازہ ترین