• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، پولیس اہلکار کے قاتل 2 ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک

شیخوپورہ میں پولیس اہلکار کے مبینہ قاتل 2 ڈاکو مقابلے میں ہلاک ہو گئے


پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے علاقے مریدکے کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے۔

اس سے قبل گزشتہ شام ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل اعجاز شہید ہو گیا تھا۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے گئے ڈاکو گزشتہ روز پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تھے۔

شیخوپورہ، پولیس اہلکار کے قاتل 2 ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک
گزشتہ روز ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ڈولفن فورس کے اہلکار اعجاز کی یادگار تصویر

پولیس کے مطابق گزشتہ شام چک 28 کے قریب دورانِ گشت پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا ہو گیا تھا، ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی تھی، جس سے ڈولفن فورس کا اہلکار اعجاز شہید ہو گیا تھا، جبکہ ملزم فرار ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز سے ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری تھا کہ آج سیکھم کے قریب پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے ایک بار پھر پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

یہ بھی پڑھیئے: امریکا میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکوؤں سمیت 4 افراد ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے یہ 2 ڈاکو مارے گئے، جبکہ واقعے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا ہے۔

ہلاک ہونے والے ان دونوں ڈاکوؤں کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی ہے، جن کی لاش کو مردہ خانے منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین