• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانوالی: نہر میں ڈوبی 3 خواتین کی لاشیں بھکر سے مل گئیں

پنجاب کے ضلع میانوالی کی نہر میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے 6 افراد میں سے 3 خواتین کی لاشیں بھکر سے مل گئیں، دیگر کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پپلاں نہر مین لوئر برانچ میں وین کار کو اوور ٹیک کرتی ہوئی نہر میں جاگری تھی، وین میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد سوار تھے۔

متاثرہ خاندان اپنی مریضہ کو پپلاں اسپتال میں معائنے کے بعد واپس گھر جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

حادثے میں ایک شخص کو بچا لیا گیا تھا جبکہ 6 افراد کی تلاش کا کام جاری تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: میانوالی، موٹر سائیکل نہر میں گرنے سے 2 بچے لاپتہ

اس دوران بھکر کی تھل کینال دھوری ہیڈ سے 3 خواتین کی لاشیں مل گئیں جن کی شناخت کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پپلاں نہر میں ڈوبنے والے 2 بچوں سمیت دیگر افراد کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے۔

تازہ ترین