وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہا ہےکہ پوری کی پوری مسلم لیگ نون مفروروں کے پاس ڈیرا جمائے بیٹھی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے حزبِ اختلاف کی جماعت مسلم لیگ نون کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ستم ظریفی ہے کہ قانون سازی سمیت دیگر امور پر مشاورت میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو پاکستان کے قانون کو مطلوب ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےمزید کہا کہ پوری کی پوری نون لیگ مفروروں کے پاس ڈیرا جمائے بیٹھی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: کامیاب جوان پروگرام کامیابی کی ضمانت ہے، فردوس عاشق
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس طرح علاج کرانا ہر قیدی کا حق ہے اسی طرح جرم کا حساب لینا قانون کا حق اور تقاضہ ہے۔