• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتب میلہ جاری، دو لاکھ افراد کی آمد، لاکھوں کی خریداری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی کے ایکسپو سینٹر جاری ہفتہ کتب میں اتوار کو شہریوں کے بے پناہ رش کے باعث تل دھرنے تک کی جگہ نہیں تھی، ایک محتاط اندازے کے مطابق صرف اتوار کو دو لاکھ سے زائد افراد نے کتب میلے کا دورہ کیا اور لاکھوں روپے کی کتب کی خریداری کی چار روز سے جاری کتب میلے میں اب تک ساڑھے4لاکھ سے زائد افرادشرکت کر چکے ہیں۔ کتب میلہ کا کا آغاز 5دسمبر کو ہو اتھا جب کہ پندرہویں 5روزہ کراچی کا پیر9دسمبر کو آخری دن ہوگا۔ اتوار کو یورپ سے آئی ہوئی مصنفہ صدف مِرزا کتب میلے میں جہلم بک کارنر کے اسٹال پر موجود رہیں اور خریداروں کو اپنی لکھی ہوئی کتاب برگد اپنے دستخطوں کے ساتھ دیتی رہیں۔ اتوار کو ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن، پاک سر زمین پارٹی کے سابق رہنما اور سابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی رضاہارون،نامور شاعر دانشور امجد اسلام امجد،ملک کے معروف کراٹے گرینڈ ماسٹر اشرف طائی سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی بری تعداد نے نمائش کا دورہ کیا۔کراچی انٹر نیشنل بک فیئر کے کنوینئر وقار متین،کمیٹی کے رکن ندیم اختر،اصغر زیدی نے آنیوالے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ وفاق اور سندھ حکومت اس طرح کی نمائش کی سرپرستی کرے۔اس موقع پر پی ایس پی کے رہنما اور سابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی رضاہارون نے کہاکہ کتب بینی کی عادت ختم ہوتی جارہی ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ نوجوان کتابوں سے اپنا رشتہ مضبوط کریں۔

تازہ ترین