• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کرکٹرز فیشن شو کے دوران جب ریمپ پر واک کرتے ہیں تو ہر کوئی تعریف کرتا ہے لیکن پسلیوں میں فریکچر کے ساتھ فیشن شو میں جلوے بکھیرنا کرکٹر حسن علی کے لیے تنقید کا باعث بن گیا۔

حسن علی نے پاکستان فیشن ویک کے دوران ریمپ پر واک کی اور اس دوران انہوں نے وکٹ حاصل کرنے کا جشن منانے کا مخصوص انداز بھی اپنایا جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

حسن علی نے معروف ڈیزائنر ہمایوں عالمگیر کی تیار کردہ شیروانی زیب تن کر رکھی تھی۔

ہمایوں عالمگیر کی تیار کردہ سنہری شیروانی اور سیاہ پاجامے میں حسن علی نے وہاں موجود حاضرین کی خوب داد سمیٹی وہیں سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے حسن علی کی ویمپ پر واک کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ کرکٹ کے لیے اَن فٹ کرکٹر ماڈلنگ کے لئے صحیح طور پر فِٹ ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ حسن علی کو صرف کرکٹ کھیلتے ہوئے ہی کمر میں درد ہوتا ہے ریمپ پر واک کرنے سے درد نہں ہوتا۔

ایک صارف نے حسن علی سے کرکٹ گراؤنڈ میں بھی ایسی ہی پرفارمنس دکھانے کی فرمائش کر ڈالی۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر انجری کے باعث ناصرف سری لنکا کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز سے باہر ہوئے بلکہ آسٹریلیا کیخلاف بھی نہ کھیل سکے جس کے بعد انہیں پسلیوں میں فریکچر ہو گیا اور اب وہ سری لنکا کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز سے بھی باہر ہو چکے ہیں۔


حسن علی ان دنوں نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیب پروگرام میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔

تازہ ترین