اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر ندیم قمر کی پمز ہسپتال میں سابق صدر کے معائینے اور دی جانے والی ادویات کے حوالے سے پمز کے میڈیکل بوڈر سے مشاورت کی ،سابق صدر کے کیے جانے والے مختلف ٹیسٹ کی رپورٹس کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور انجیو گرافی پروسیجر پر بھی مشاورت کی گئی ، ڈاکٹر ندیم قمر کو عدالتی احکامات کی روشنی میں میڈیکل بوڈر سے مشاورت کی اجازت ملی۔