• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند قدم ہے،شیخ سربلند

لندن(نمائندہ جنگ) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ایک خوش آئند قدم ہے تاہم قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما شیخ مسلم سربلند نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی کوششوں سے پاکستان میں عالمی کرکٹ بحال ہو رہی ہے ، کرکٹ بورڈ کو چاہئے کہ وہ دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کرے تاکہ دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آ سکیں انہوں نے کہا پاکستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے اور کرکٹ بورڈ کو چاہئے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو بھی فروغ دے تاکہ قومی سطح پر کرکٹ کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنایا جا ئے۔
تازہ ترین