• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بازیابی کی رات دعا منگی کے نام سے صدر میں ہوٹل کا روم بک کرانیکا انکشاف

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )دعا منگی اغوا کیس میں نیا پہلو سامنے آیا ہے، ذرائع کے مطابق بازیابی کی رات کو صدر میں مبینہ طور پر دعا منگی کے نام سے ہوٹل کا روم بک کرانے کا انکشاف ہواہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ارشاد نامی شخص ٹیکسی میں ڈھائی بجے شب ہوٹل پر آیا اور کمرہ بک کرنے کا کہا جس پر ہوٹل منیجر نے لڑکی کا شناختی کارڈ مانگا، تو ارشاد نامی شخص نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پاس لڑکی کا شناختی کارڈ موجود نہیں صرف اے ٹی ایم کارڈ ہے.

یہ بھی دیکھئے  : تفتیشی ٹیم نے دعا منگی کا بیان ریکارڈ کرلیا


عینی شاہدکے مطابق اے ٹی ایم کارڈ پر دعا منگی لکھا ہوا تھا، جب منیجر نے ٹیکسی ڈرائیور کو لڑکی کے اغوا سے متعلق بتایا تو وہ فوری واپس چلا گیا۔

تازہ ترین